نیشنل بینک کا اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ نوٹ ویری فیکیشن کا سسٹم لگا نے کا فیصلہ، اے ٹی ایم میں فنگر پرنٹس کی سہولت پنشنرز کے لئے رکھی ہے تاکہ انہیں بنک آنے اور لمبی لائنوں میں انتظار نہ کرنا پڑے،صدر سید احمد اقبال اشرف

جمعہ 25 مارچ 2016 10:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء) صدر نیشنل بینک آف پاکستان سید احمد اقبال اشرف نے کہا ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ نوٹ ویری فیکیشن کا سسٹم لگائیں گے تاکہ جعلی نوٹوں کی تصدیق ہو سکے اور نابینا لوگوں کے لئے برین سطح بھی متعارف کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نیشل پریس کلب اسلام آباد میں اے ٹی ایم مشین کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جون تک نیشنل بنک آف پاکستان سب سے بڑا اے ٹی ایم کا ہامل نیٹ ورک ہو گا 2014 میں 1000 اے ٹی ایم نئے لگائے گئے اس وقت پورے ملک میں 1400 اے ٹی ایم موجود ہیں اگر 50 سے فیصد ٹرانزیکشن نہ ہو تو برانچ کو نقصان ہوتا ہے ہم نے اپنی برانچیں ان علاقوں میں کھولیں جہاں کوئی دوسرا بینک اپنی برانچ نہیں کھول رہا تھا۔

(جاری ہے)

تاکہ پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچے واضح رہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافی کھاتہ داروں کی سہولت کے لئے لگائی جانے والی پاکستان کی پہلی اور واحد اے ٹی ایم مشین ہے جو ملک کے کسی پریس کلب میں نصب ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر پاکستان آ رہے ہیں جس میں وہ بنکنگ اور تجارت کے ہوالے سے بات کریں گے ہمارے پاس اس وقت 8 ملین اکاؤنٹ ہیں جن میں 3.5 ملین ایکٹو ہیں ہم اے ٹی ایم میں نئے فینچرز متعارف کروائیں گے تاکہ عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں اے ٹی ایم میں فنگر پرنٹس کی سہولت پنشنرز کے لئے رکھی ہے تاکہ انہیں بنک آنے اور لمبی لائنوں میں انتظار نہ کرنا پڑے وہ جب چاہیں اپنے پیسے نکلوا سکیں ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ پنشنرز کو کارڈ جاری کر دیئے گئے ہیں نادرہ سے معاہدے کے بعد فنگر پرنٹ ڈیٹیکٹر کام کریں گے اور پنشنرز کو فائدہ ہو گا۔

ہم نے نابینا افراد اور صرف آواز سے پیسے نکلوانے کے لئے بھی اے ٹی ایم میں سہولت رکھی ہے تاکہ معزور افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔