بھارت کی نسبت کم قیمت پر قطر سے ایل این جی کا معاہدہ کیا ،شاہد خاقان عباسی، ایل این جی کی درآمد سے گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی نیب کو ایل این جی بارے تمام معلومات خط کے ذریعے دی ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 25 مارچ 2016 10:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی نسبت کم قیمت پر قطر سے ایل این جی کا معاہدہ کیا ہے ، ایل این جی کی درآمد سے گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی نیب کو ایل این جی بارے تمام معلومات خط کے ذریعے دی ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گیس چوری جرم ہے ہم نے کسی گیس چور کو معاف نہیں کیا گیس چوری کرنے والے جو لوگ پکڑے گئے ان پر مقدمات درج ہیں اور کئی آج بھی جیلوں میں ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے ساتھ قطر سے ایل این جی کے لئے رابط کیا بھارت ساڑھے آٹھ ملین ٹن گیس لے رہا ہے اور ہم بھارت سے آدھی گیس لے رہے ہیں دنیا جانتی ہے کہ ہماری قیمت بھارت سے کم ہے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کے بعد پاکستان میں تمام پاور پلانٹس چل رہے ہیں سی این جی بحال ہوگئی ہے اور تمام کمپنیوں کو گیس مل رہی ہے آج گیس کی لوڈ شیڈنگ بالکل ختم ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمت پٹرول کی قیمت سے سی این جی اڑتالیس روپے میں مل رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میں خود گھر میں ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتا ہوں پچھلے تین سال میں پاکستان میں گیس سستی نہیں ہوئی صرف ایک دفعہ قیمت بڑھی ہے انہوں نے کہا کہ میں نیب نہیں گیا میں نے نیب کو خط لکھا ہے میں نیب کو کنٹرول نہیں کرتا نیب نے مجھ سے معلومات مانگیں جو میں نے انہیں دے دی ہیں اور کہا ہے کہ کوئی مسئلہ ہے تو میں ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں