”را“ کے گرفتار ایجنٹ کے ضبط شدہ پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ، اپریل 2013 سے بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کررہا ہوں ایران کے ساحلی علاقے چاہ بہار میں تعینات تھا،ایجنٹ کا دوران تفتیش انکشاف

ہفتہ 26 مارچ 2016 10:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) بلوچستان سے گرفتار کئے گئے ”را“ کے ایجنٹ سے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ان سے ضبط شدہ پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ لگا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پکڑے گئے ”را“ کے ایجنٹ نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اپریل 2013 سے بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کررہا تھا اسے ایران کے ساحلی علاقے چاہ بہار میں تعینات کیا گیا تھا بعد ازاں وہ ایران کے راستے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں داخل ہوا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کا اصل نام کل بھوشن یادیو ہے اور والد کا نام سدھیر یادیو ہے اور بھارتی نیوی کا ایک آفیسر ہے تاہم اس نے جاسوسی کیلئے پاسپورٹ بنوایا جس پر اپنا نام حسین مبارک پتیل درج کیا اور تاریخ پیدائش 16 اپریل 1870 لکھا گیا۔ ”را“ کے ایجنٹ نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسے بلوچستان اور کراچی سے بدامنی پھیلانے کا اہم کام سونپا گیا تھا اور علیحدہ پسند تنظیموں سے رابطہ کرکے بلوچستان کو علیحدہ کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :