سعودی حکومت نے پاکستان کے کوٹہ میں 20 فیصد کمی کر دی،پیر امین الحسنات،حج فارمولے کے تحت ایک ہزار کی آبادی سے ایک حاجی لیا جاتا ، اس طرح ایک لاکھ 80 ہزار حاجیوں کا کوٹہ بنتا ہے، کسی کو مفت حج نہیں کروایا جاتا ، پرائیویٹ ٹورآپریٹر اور سرکاری کوٹہ برابر ہوتا ہے ،وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

ہفتہ 26 مارچ 2016 10:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیرامین الحسنات نے کہا ہے کہ حج فارمولے کے تحت ایک ہزار کی آبادی سے ایک حاجی لیا جاتا ہے اس طرح پاکستان کا ایک لاکھ 80 ہزار حاجیوں کا کوٹہ بنتا ہے کسی کو مفت حج نہیں کروایا جاتا ۔ پرائیویٹ ٹورآپریٹر اور سرکاری کوٹہ برابر ہوتا ہے سعودی حکومت نے پاکستان کے کوٹہ میں 20 فیصد کمی کر دی ہے ایک سو حاجی کے لئے ایک خادم کی اجازت ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دورا ن کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو مفت حج نہیں کروایا جاتا پورے ملک کی بنیاد پر قرعہ اندازی کی جاتی ہے جتنی آباد ہوتی ہے اس کے حساب سے حاجیوں کا کوٹہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت سے کہا کہ امیگریشن کا زیادہ حصہ پاکستان میں ہی کروایا جائے ۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ پرائیویٹ اور سرکاری کوٹہ برابر ہو پاکستان کے ایک لاکھ 80 ہزار حاجی بنتے ہیں 20 فیصد کمی کے بعد ایک لاکھ 44 ہزار ہو گیا ہے آئندہ سال سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس کو بہتر کیا جائے گا۔

رکن اسمبلی نعیمہ کشور کے سوال کے جواب میں کہا کہ 2015 کے دوران پی آئی اے کے ذریعے 983 خادام الجاج بھیجے گئے ۔ 122 ایئربلئو سعودی ایئرلائن ایک اور دو شاہین ایئرلائن کے ذریعے بھیجے گئے ۔ بی ایس 17ا ور اوپر کے گریڈ والوں کو 150 سعودی ریال یومیہ الاؤنس اور بی ایس ایک تا سولہ کو 120 سعودی ریال کی شرح سے یومیہ الاؤنس دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جتنے خادام الحجاج کی ضرورت ہوتی ہے اس سے کم بھیجے جاتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مہنگے ہوٹل کے باعث سستی رہائش دستیاب نہیں ہوتیں اسی وجہ سے حرم سے دور عمارت رہائش کے لئے لی گئی ہیں ۔

حج کے 40 دن ہماری 340 بسیں حجاج کو حرم سے جانے کے لئے چلتی ہیں پٹرولیم کی قیمتیں 40 فیصد کم ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کو کرائے کم کرنے کی تجویز دی ہے اس حوالے سے پی آئی اے سے کوئی جواب آئے گا اس کے بعد واجبات کا اعلان کیا جائے گا ۔ پہلے 3 لاکھ 26 ہزار حج کا پیکج تھا جس کو کم کر کے 2 لاکھ 64 ہزار روپے تک لے آئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :