ملک کے وسائل پر قبضہ کرنیوالے کیخلاف بغاوت کررہا ہوں ، بلاول بھٹو زرداری ، ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ایک مخصوص طبقے سے بغاوت کی تھی ، غریبوں کیلئے جان دینا صرف بھٹو جانتا ہے، غریبوں کیلئے بات کرنا آسان اور قربانی دینا مشکل ہے ، جنوبی پنجاب کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا جارہا ہے ، شوگر ملوں کے مالکان کو اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ کسان کو محروم رکھا جاتا ہے، رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب

اتوار 27 مارچ 2016 11:08

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں ملک کے وسائل پر قبضہ کرنے والے کیخلاف بغاوت کررہا ہوں ، ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ایک مخصوص طبقے سے بغاوت کی تھی ، غریبوں کیلئے جان دینا صرف بھٹو جانتا ہے ، غریبوں کیلئے بات کرنا آسان اور قربانی دینا مشکل ہے ، جنوبی پنجاب کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا جارہا ہے ، شوگر ملوں کے مالکان کو اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی جبکہ کسان کو محروم رکھا جاتا ہے ۔

رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے نعرہ لگایا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ہماری لڑائی غاصبوں اور مفاد پرستوں کیخلاف ہے ہماری جنگ ان طبقے کے خلاف ہے جنہوں نے ایک سازش کے تحت بھٹو کو ہٹایا گیا کیونکہ ان کی بغاوت اس نظام کیخلاف تھی جو غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے تھے غریبوں کیلئے جان دینا صرف بھٹو خاندان جانتا ہے ان کے حقوق کیلئے بات کرنا آسان جبکہ قربانی دینا مشکل ہوتا ہے ہماری لڑائی مظلوموں سے نہیں ان کے حکمرانوں سے ہے جو غریبوں کے حقوق چھین لیتے ہیں ملک کی اکثریتی دوسرے درجے کی زندگی بسر کررہے ہیں متحد ہوجائیں اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرے جنوبی پنجاب سمیت کے پی کے ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کو ہر شعبے میں نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نہیں چاہتے تھے کہ ہمارے پاس دو پاکستان ہوں ایک غریب اور دوسرا امیر کیلئے ہو میاں صاحب شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے کی سبسڈی دے دہے ہیں جبکہ کسانوں کو محروم رکھا جارہا ہے کسان کے فصل کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے اور بھارت سے سبزیاں منگوائی جارہی ہیں میاں صاحب اپنا قرضہ صاف کرنا چاہتا ہے کسان کے قرضے یہ پہلے نو فیصد منافع تھا اب منافع کو پندرہ سے بڑھا کر سولہ فیصد کردیا گیا جس سے کسان کی حالت مزید بدتر ہوگئی ہے حکومتی منصوبوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے حکومت کی ترجیحات ہی کچھ اور ہیں