پاک ایران سرحد پر ایرانی فورسز کی فائرنگ، پاکستانی لیویز اہلکار بال بال بچ گئے ، پاکستان کا واقعہ پر شدید احتجاج

اتوار 27 مارچ 2016 11:22

ماشکیل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء) ماشکیل میں پاک ایران سرحد پر ایرانی فورسز کی فائرنگ ، پاکستانی لیویز اہلکار بال بال بچ گئے ‘ پاکستان نے فائرنگ کے واقعہ پر ایران سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتے کی شام ایرانی بارڈر فورسز نے ماشکیل میں پاکستانی چوکی پر فائرنگ کی پاکستانی فورسز کے اہلکار فائرنگ سے بال بال بچ گئے اور انہوں نے جوابی فائرنگ کرکے ایرانی فورسز کو خاموش کرادیا اس واقعے پر پاکستان نے ایران سے شدید احتجاج کیا ہے۔