سانحہ لاہور میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،آرمی چیف کی ہدایت،معصوم بہن بھائیوں کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے ، دہشت گردوں کو غیر انسانی اقدام نہیں کرنے دینگے اور نہ ہی انہیں آزادی میں مداخلت کی اجازت دیں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کااعلی سطحی اجلاس سے خطاب،اجلاس میں سانحہ لاہور اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،آئی ایس پی آر،سانحہ لاہورپردل خون کے آنسورورہاہے ،وزیراعظم نوازشریف،میرے بچے ،بچیوں اوربہن بھائیوں کونشانہ بنایاگیا،دہشتگرداپناانجام دیکھ کربزدلانہ وارکررہے ہیں،اجلاس میں گفتگو،لاہوربم دھماکوں اورملک میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظروزیراعظم نے اپنادورہ لندن منسوخ کردیا

پیر 28 مارچ 2016 09:57

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے لاہور دھماکے کی مذمت اورسانحہ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بہن بھائیوں کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائیں گے ، دہشت گردوں کو غیر انسانی اقدام نہیں کرنے دینگے اور نہ ہی انہیں آزادی میں مداخلت کی اجازت دیں گے۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل کی زیر صدارت اتوار کی شب ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سانحہ لاہور اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف کو لاہور دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سانحہ لاہور میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔ معصوم بہن بھائیوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہڑے میں لایا جائے گا۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کو آزادی میں مداخلت کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور نہ ہی انہیں ملک میں غیر انسانی اقدام کرنے دیئے جائیں گے ۔

دوسری جانب وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاہے کہ سانحہ لاہورپردل خون کے آنسورورہاہے ،میرے بچے ،بچیوں اوربہن بھائیوں کونشانہ بنایاگیا،دہشتگرداپناانجام دیکھ کربزدلانہ وارکررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت چارگھنٹے اجلاس ،اجلاس میں لاہوردھماکے کے بعدپیداہونے والی صورتحال پرغور،اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزیدتیزکرنے کافیصلہ ۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ہرحال میں دہشتگردوں کوکیفرکردارتک پہنچاناہے ،دہشتگرداپناانجام دیکھ کربزدلانہ وارکررہے ہیں ،ملک اس وقت قومی یکجہتی کامتقاضی ہے ۔ہمیں بحثیت قوم تمام تفرقات سے آزادہوکردہشتگردی کامقابلہ کرناہوگا۔دریں اثناء وزیراعظم نوازشریف نے لاہورواقعہ اورملک میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظراپنادورہ لندن منسوخ کردیا،وزیراعظم دودن بعدامریکہ کادورہ کریں گے انہوں نے آج بروزپیرلندن کادورہ کرناتھا