زاہد حامد کو وزیر قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا گیا، اشتراوصاف اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

منگل 29 مارچ 2016 09:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے زاہد حامد کو وزیر قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا جبکہ اشتراوصاف کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

زاہد حامد کے پاس موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کا اضافی قلمدان بھی ہوگا وزیراعظم نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا اور اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا

متعلقہ عنوان :