”را“ نے کراچی اور بلوچستان کی پاکستان سے علیحدگی کا ایجنڈا دیا،کل بھوشن یادیو،1987ء میں کراچی کے حالات خراب کرنے کی ذمہ دار ”را“تھی،فرقہ وارانہ تنظیموں کو مدد فراہم کی، بھارتی نیوی کی انجینئرنگ برانچ سے منسلک رہا،بلوچ باغیوں کو مدد فراہم کرتا رہا،فنڈز افغان کورےئر کے ذریعے منگوائے جاتے،ایرانی ویزہ لگوا کر چاہ بہار میں کام کیا،گرفتار بھارتی ایجنٹ کا ویڈیو بیان

بدھ 30 مارچ 2016 09:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء)گرفتار”را“ کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو نے بلوچستان اور کراچی میں کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ممبئی کا رہنے والا ہوں اور بھارتی بحریہ کا حاضر سروس ملازم ہوں،بھارتی دستاویزات کے مطابق2022ء میں ریٹائرمنٹ ہونا تھا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ نے کراچی اور بلوچستان کو پاکستان سے علیحدگی کا ایجنڈا دیاتھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کو کل بھوشن کا6منٹ پر مشتمل ویڈیو بیان دکھاتے ہوئے اس میں انہوں نے کہا کہ را ایجنسی نے1987ء میں کراچی کے حالات خراب کرنے کی ذمہ دار تھی کراچی میں فرقہ وارانہ تنظیموں کو مدد فراہم کی،جنوری1991ء میں بھارتی نیوی کا انجینئرنگ برانچ سے منسلک رہا،بلوچستان اور کراچی میں”را“ کے نیٹ ورک قائم ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ باغیوں،بلوچ لبریشن کو مدد فراہم کرتا رہا۔فنڈز افغان کورےئر کے ذریعے بلوچستان منگوائے جاتے تھے،ایرانی ویزہ لگوا کر چاہ بہار میں کام کیا