پٹھان کوٹ حملہ ،ہندوستانی حکام، مولانا مسعود اظہر کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے

جمعہ 1 اپریل 2016 10:14

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) ہندوستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والی پاکستان کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو کالعدم جیش محمد کے سربراہ اور حملے کے مرکزی ملزم مولانا مسعود اظہر کے خلاف کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا۔

(جاری ہے)

ہندوستانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہندوستانی حکام، مولانا مسعود اظہر کے خلاف اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے۔اخبار نے نام لیے بغیر ایک سینئر سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم اب تک اس بات کی تصدیق کررہی ہے کہ آیا مولانا مسعود اظہر کا ایئربیس حملے کے واقعے میں کوئی کردار تھا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :