وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات،ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات، ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے ایرانی حکومت سے طلب کی جانے والی معاونت کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال ہوا،ایران کی حکومت ان تمام امور پر مکمل تعاون فراہم کرے گی جو پاکستان اور ایران کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بناتے ہیں،ایرانی سفیر کی یقین دہانی
ہفتہ 2 اپریل 2016 10:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران عشروں پرانے مذہبی، سماجی، ثقافتی اور سیاسی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور پاک ایران برادرانہ تعلقات کی راہ میں کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں پنجاب ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات، ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے ایرانی حکومت سے طلب کی جانے والی معاونت کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ اور ایرانی سفیر نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر اطمینان کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ اعلیٰ سطح کے دورے کو تمام ممکنہ شعبوں میں پاک ایران تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور مضبوط بنانے کے لئے بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جانا چاہئے۔
ہمیں ماضی کے ثمرات کو تقویت دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں یکساں چیلنجوں پر قابو پانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر خطے میں مختلف ایشوز پر ہمارا مشترکہ موقف ہمارے حریفوں کو دونوں ممالک کے خلاف کسی بھی طور پر منفی انداز میں اثرانداز ہونے سے روکے گا۔ ایرانی سفیر نے وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ ایران کی حکومت ان تمام امور پر مکمل تعاون فراہم کرے گی جو پاکستان اور ایران کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات دوطرفہ تجارت اور ترقیاتی منصوبوں میں نمایاں طور پر بہتری کے حامل نتائج کی صورت میں سامنے آنے چاہئیں۔ ہمیں دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ ایرانی سفیر نے ایران کے صدر کے نہایت کامیاب دورہ کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر منفی اثر ڈالنے کے لئے بعض ذرائع ابلاغ کی کوششوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کسی کو اپنے تعلقات پر اثر انداز ہونے کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ کے تمام طبقات پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی حمایت میں متفق ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 2 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
سانحہ گلشن پارک کے جان بحق ہونے والوں کی تعداد78 ہوگئی،مختلف ہسپتالوں میں49 بچے،39خواتین سمیت 126شدید زخمی زیر علاج
-
ہماری آٹھ دن کی پارٹی سے خوفزدہ متحدہ قائد نے ہماری ریلی پر حملہ کروایا،مصطفی کمال،عوام متحدہ قائد کو ایک مسخرے سے زیادہ اہمیت نہ دیں ،ہماری پارٹی کا قائد محمد علی جناح ہے ، جوبھی پاکستان کے پرچم ... مزید
-
عمران خان کا اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام درست نہیں ، ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے بہترین سسٹم بنایا تھا، میرے استعفے پر رابطہ نہیں کیا گیا،5منٹ میں منظور کر لیا گیا،سابق چیف الیکشن کمشنر پی ... مزید
-
وزیراعظم علیحدہ، نجم سیٹھی فارغ اورشہریارخان کوانتظامی عہدہ دیاجائے توکرکٹ میں بہتری آسکتی ہے،عمران خان،تینوں فارمیٹ کیلئے ایک ہی کپتان ہوناچاہئے ،کپتان کاکرداراہم ہوتاہے،سربراہ تحریک انصاف ... مزید
-
نصیرآباد،تیس ہزارایکڑزرعی زمین زمینداروں سے واگزارکرانے کیلئے پاک آرمی،پویس اورلیویزکی ٹیمیں پہنچ گئیں، ڈپٹی کمشنرنصیرآباددیگرانتظامیہ کے ہمراہ زرعی زمین کامعائنہ، کاشتکاروں کوآبادی کاحصہ ... مزید
-
پنجاب حکومت نے جی ٹی روڈ پر ٹال ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا
-
محکمہ ایجوکیشن سکول کا صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے موسم گرما کے اوقات کار کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
-
آج شام سے شدید بارشوں کی پیشنگوئی، بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ
-
سندھ کے سرکاری ملازمین کے لئے آج سے تین چھٹیاں
-
اسلام آباد، دھرنا مظاہرین جا تے جاتے مسجد سے صفیں ،دریاں ،پنکھے ،کتابیں ،ہیٹر اور پردے بھی لے گئے
-
وقار یونس کے بعد منیجر انتخاب عالم کی رپورٹ بھی افشاں ہوگئی ،پی سی بی میں خفیہ رازوں سے پردہ کشائی پر نئی بحث چھڑ گئی ، ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی صحافیوں کی بجائے بھارتی صحافیوں کو زیادہ نوازنے والے ... مزید
-
کرکٹ کے بخار نے دنیائے فٹبال کے دو بڑے کلب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ، دونوں کلبوں نے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پروفیشنل نمائشی کرکٹ میچ کھیلنے کا اعلان کردیا ، کھلاڑیوں نے فٹبال کے ساتھ ساتھ کرکٹ ... مزید
-
جوہری مواد کبھی بھی غلط ہاتھوں میں نہیں جانا چاہیے ، پاکستان ذمہ دار ملک ہے ، طارق فاطمی،پاکستان کے جوہری نظام مکمل مضبوط ہاتھوں میں ہے ، صدر اوباما کی جانب سے جوہری کانفرنس میں شریک عمائدین کے اعزاز ... مزید
-
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات،ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات، ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے ... مزید
-
پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات، پاکستانی ٹیم دورہ بھارت کے بعدوطن پہنچ گئی،ٹیم رپورٹ وزارت داخلہ کوپیش کریگی ،بھارت اپنی ٹیم جلدپاکستان بھیجے گا
-
آرمی چیف سے وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ ، را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تبادلہ خیال ، پنجاب میں را کے نیٹ ورک کے توڑنے ... مزید
-
چین نے مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشتگردی کی فہرست میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی
-
حکومت پاکستان رواں مالی سال مقرر کردہ اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے گی،آئی ایم ایف، توانائی شعبے میں اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے ، حکومت کی جانب سے نجکاری پروگرام کامیاب نہیں ہو ... مزید
-
آرمی چیف سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کے امور پر گفتگو،پاک فوج کے جتنی بھی ضروریات ہوں گی مکمل طور پر پوری کی جائیں گی، اسحاق ڈار کی یقین دھانی
-
وزارت داخلہ کا پولیس کو مفرور اور اشتہاریوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کرنے کا حکم ، کی مدد سے اشتہاریوں اور پاسپورٹ کو بلاک کیا جائے، غیر ملکیوں کے لئے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار گرفتار کیا ... مزید
-
انٹرپارٹی الیکشن سے تحریک انصاف میں جمہوریت آسکتی ہے ،عمران خان،الیکشن کمیشن کا کام صرف انتخابات کروانا ہے ،ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پہلے انگلینڈ اور امریکہ کے سسٹم کو پڑھا ، پاکستان میں ... مزید
-
سینٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے حج2016 ء کی سفارشات کی منظوری دیدی ، عدالتی فیصلے کے بعد سرکاری سکیم کے تحت 60فیصد جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 40فیصد حاجیوں کو لے جایا جائے گا، وزارت مذہبی امور کے ہارڈ شپ ... مزید
-
کراچی ،را کے گرفتارایجنٹ کلبوشن یادیوکی جانب سے تخریب کاری اوربعض جرائم پیشہ سیاسی عناصر سے روابط کے انکشاف بارے وفاق نے حکومت سندھ کوآگاہ کر دیا،42مشکوک افراد کی فہرست بھی ارسال کردی گئی
-
وزیراعظم کی نجم سیٹھی سے ملاقات سے معذرت
-
کراچی، ایدھی فاؤنڈیشن نے ممکنہ ہیٹ اسٹروک خدشے کے باعث 300قبریں تیارکروالیں ، سردخانے میں نعشیں رکھنے کی گنجائش میں 100فیصد میں اضافہ
-
چین‘ پاکستان لاجسٹکس کمپلیکس کی سنکیانگ میں تعمیر شروع ہو گئی
-
سانحہ لاہور: غلطی سے خودکش حملہ آور قرار دیے جانے والے محمد یوسف کے لواحقین کا پولیس کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
-
بھارت میں دارالعلوم دیوبند نے ”بھارت ماتا کی جے“ کہنے کے خلاف فتویٰ جاری کردیا
-
عدالتی فیصلہ کو تسلیم کرتا ہوں، ذاتی رہائشگاہ پر خرچ کی گئی سرکاری رقم واپس کردونگا، صدر جنوبی افریقہ
-
بھارت میں موبائل فون استعمال کرنیوالوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی
-
”امیر مسلمان“ امریکا میں داخل ہوسکیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ ،مسلمانوں میں امریکا کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے جس کے باعث امریکا میں مزید حملے ہوسکتے ہیں۔ امریکی صدارتی امیدوار کا ریلی سے خطاب
-
جوہری ہتھیار داعش کے ہتھے چڑھنے کا خدشہ موجود ہے: اوبامہ
-
دس لاکھ چھوٹے اداروں کے حقیقی مالک غیر ملکی ہیں، سعودی وزارت محنت ، وزرات محنت متعلقہ اداروں اور محکموں کے تعاون و اشتراک سے اس رواج کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے، ترجمان
-
شمالی کوریا کا ایک سو کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ
-
بھارت، زیر تعمیر فلائی اوور گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی،پھنسے ا فراد کو نکا لنے کے لیئے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،بھا رتی حکا م
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.