وزارت داخلہ کا پولیس کو مفرور اور اشتہاریوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کرنے کا حکم ، کی مدد سے اشتہاریوں اور پاسپورٹ کو بلاک کیا جائے، غیر ملکیوں کے لئے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار گرفتار کیا جائے، وزیر داخلہ کی اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہدایت

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) وزارت داخلہ نے پولیس کو مفرور اور اشتہاریوں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے ۔ نادرا کی مدد سے اشتہاریوں اور پاسپورٹ کو بلاک کیا جائے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پولیس کے اعلیٰ حکام ایف آئی اے ، سیکرٹری داخلہ ، نیکٹا کے کو آرڈنیٹر احسان غنی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کو پولیس اور عدالتی مفرور کے بارے میں تمام تفصیلات فراہم کی گئی ہیں آ ن لائن پاسپورٹ کے اجراء بارے بھی بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد میں پولیس مفروروں کی کل تعداد 5245 ہیں جبکہ عدالتی مفرور کی تعداد 4507 ہے وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے فوری طور پر گرفتاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے مقدمات میں بھرپور پیروی کرے وزارت داخلہ نے ڈی چوک پر تمام انفراسٹرکچر مسمار کرنے کا حکم دیا نادرا کی مدد سے اشتہاریوں کی ڈیجیٹل ڈیٹا مرتب کیا جائے جبکہ غیر ملکیوں کے لئے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پریڈ لین سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاجاتا ہے

متعلقہ عنوان :