سینٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے حج2016 ء کی سفارشات کی منظوری دیدی ، عدالتی فیصلے کے بعد سرکاری سکیم کے تحت 60فیصد جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 40فیصد حاجیوں کو لے جایا جائے گا، وزارت مذہبی امور کے ہارڈ شپ کوٹے کو بحال کر دیا گیا ہے ، جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق خان کی بریفنگ

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے حج2016 ء کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے ، عدالتی فیصلے کے بعد سرکاری سکیم کے تحت 60فیصد جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 40فیصد حاجیوں کو لے جایا جائے گا، وزارت مذہبی امور کے ہارڈ شپ کوٹے کو بحال کر دیا گیا ہے ،حج پیکیج کو گذشتہ سال کے برابر رکھنے کی تجویز دے دی گئی ہے تاہم اضافی سہولیات کی فراہمی کے بعد پیکیج میں 6090روپے اضافہ ہوجائیگا،اضافی سہولیات میں منیٰ میں روم کولرکی فراہمی ،ائیرپورٹ پر کھانا،حجاج کی رہائش گاہوں سے سامان کی ترسیل اور جدہ ائیرپورٹ سے نئے ماڈل کی بسوں میں مکہ مکرمہ پہنچانے کی سہولیات شام ہیں،سانحہ منیٰ جیسے حادثات سے بچاؤ کے لئے عازمین حج کو سول ڈیفنس کی تربیت دی جائے گی اور ٹریکنگ سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس جمعہ کو کمیٹی چیئرمین سینیٹر حافظ حمد اللہ کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے تیار کی گئی مجوزہ حج پالیسی،2016کی سفارشات،کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کی کارکردگی اور وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کے بجٹ سے متعلق اعدادو شمار وغیرہ پر تفصیلی غور کیا گیا اس موقع پر وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق خان نے بتایاکہ وزارت نے امسال حج کے اخراجات میں اضافہ نہ کرنے کی سفارشات تیار کی ہیں جس کے تحت پاکستان کے شمال میں رہنے والے افراد سے 264851روپے جبکہ جنوب میں رہنے والوں سے 2لاکھ 55ہزار 851روپے لئے جائیں گے انہوں نے بتایاکہ امسال وزارت نے حجاج کرام کو مذید سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی سفارشات تیار کی ہیں اگر یہ منظور ہوگئیں تو حجاج کرام سے مذید 6090روپے وصول کئے جائیں گے انہوں نے بتایاکہ اضافی سہولیات میں منی میں گرمی کے پیش نظر ائیر کولر کی فراہمی کی مد میں4350روپے مکہ اور مدینی کے ائیرپورٹس پر پاکستان حجاج کو کھانے کی فراہمی کی مد میں 290روپے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی رہائش گاہوں سے سامان لے جانے کی مد میں 870روپے اور جدہ ائیرپورٹس سے مکہ مکرمہ تک نئے ماڈل کے بسوں میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کی مد میں 580روپے وصول کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں انہوں نے بتایاکہ یہ تجویز بھی رکھی گئی ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت 60فیصد حاجیوں کو لے جایا جائے جبکہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 40فیصد حاجیوں کو لے جایا جائے انہوں نے بتایاکہ حج کے اخراجات کو پاکستان کے 8بڑے بنکوں کے ساتھ معاہدے کے بعد اسلامی شریعہ اکاؤنٹ میں رکھا جائے گاجبکہ تمام حج پراوزیں اسلام آباد کراچی لاہور پشاؤر کوئٹہ سیالکوٹ ملتان فیصل آباد رحیم یار خان اور سکھر سے روانہ ہونگی انہوں نے بتایاکہ سرکاری سکیم کے تحت جانے والے حاجیوں کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نزدیک ترین عمارتیں کرائے پر لی جائیں گی جبکہ وزارت مذہبی امور کے 5فیصد ہارڈ شپ کوٹے کو بھی بحال کر دیا گیا ہے اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین حافظ حمد اللہ نے کہاکہ مجوزہ حج پالیسی میں حجاج کرام کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ وزارت 2016حج پالیسی کے تحت کوٹے میں تبدیلی کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھے جس پر سیکرٹری مذہبی امور نے بتایاکہ وزارت پالیسی بنانے کا اختیار رکھتی ہے کمیٹی کوبتایا گیا کہ سرکاری سکیم کے تحت 4اپریل سے حج درخوستیں منتخب بنک وصول کریں گے اور اپریل کے تیسرے ہفتے میں قراء اندازی کے زریعے خو ش نصیبوں کا اعلان کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ سرکاری سکیم کے تحت کامیاب نہ ہونے والے افراد کو متعلقہ بنک فوری طور پر ان کی جانب سے جمع شدہ رقم واپس کرنے کے پابند ہونگے سعودی عرب میں حجاج کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جائے گاکمیٹی کو بتایا گیا کہ پرائیویٹ حج سکیم کے تحت جانے والے حجاج کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے حج2016کے بعد پرائیویٹ حج کمپنیوں کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو کوٹے کے سلسلے میں اپنی سفارشات تیار کرے گی کمیٹی کو بتایا گیا کہ حج2016کے لئے خصوصی ایمرجنسی سسٹم بنایا جائے گا جس میں ڈائریکٹر حج جدہ سمیت 6ممبران حج کے موقع پر عازمین حج کو درپیش مشکلات کا جائزہ لے گی اور سانحہ منیٰ جیسے حادثات سے پیدا ہونے والی صورتحال کے موقع پر ایمرجنسی رسپانس کے طور پر کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :