وزیراعظم کی نجم سیٹھی سے ملاقات سے معذرت

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کرنے سے معذرت کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی مسلسل چار روز سے وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں واضح پیغام میں کہا کہ اب وہ مصروف ہیں جب بھی فرصت مل جائے تو آپ کو ملاقات کے لئے بلا لیا جائے گا واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بدترین شکست کے بعد پی سی بی چیئرمین شہریار خان سمیت نجم سیٹھی کو زبردست عوامی دباؤ کا سامنا ہے ۔