چین‘ پاکستان لاجسٹکس کمپلیکس کی سنکیانگ میں تعمیر شروع ہو گئی

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) پاک چین لاجسٹکس کمپلیکس کی سنکیانگ میں تعمیر کا آغاز ہو گیا‘ بیجنگ کے خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ 644 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جانیوالا یہ کمپلیکس 58 ہیکٹر اراضی کو گھیرے گا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ تعمیر کے پہلے مرحلے میں انٹرنیٹ سروس ایڈمنسٹریشن سنٹر‘ کراس بارڈر ای کامرس انٹرپرائز انکیوبیٹر اور جدید وار ہاؤسنگ اور لاجسٹک سنٹر تعمیر کیا جائیگا۔

اسی اثناء میں ایک جامع ٹرانسپورٹیشن سسٹم‘ خصوصاً سرحد پار کولڈ چین لاجسٹکس کو مزید فروغ دیا جائیگا۔ جبکہ آر ایم پی سیٹلمنٹ بھی متعارف کرائی جائینگی۔ دیگر مراحل میں کموڈیٹی نمائش سنٹر‘ مینو فیکچرنگ اور اسمبلی فیکٹریاں‘ ہوٹل‘ انٹرٹینمنٹ تنصیبات اور وہیکل منٹیننس سٹیسن قائم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :