بھارتی جاسوس کا تعلق ایران سے نہ جوڑا جائے ،معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،وزیرداخلہ،پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈالا گیا ،بیرون ملک روانگی کی معلومات قوم کے سامنے رکھوں گا،آرمی چیف سے وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو خفیہ ملاقات کی ضرورت نہیں، کرکٹ کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس پر دکھ ہے، دھرنے کے معاملے پر صوبائی اور وفاقی انتظامیہ کے درمیان رابطے کا فقدان تھا، مظاہرین کی اکثریت معصوم تھی،پریس کانفرنس
اتوار 3 اپریل 2016 11:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈالا گیا ، ان کی بیرون ملک روانگی کی معلومات قوم کے سامنے رکھوں گا ، بھارتی جاسوس کا تعلق ایران سے نہ جوڑا جائے ، ایران پاکستان کیخلاف کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ، آرمی چیف سے خفیہ ملاقات کی ضرورت نہیں دن کی روشنی میں ملنے گیا ، ممتاز قادری کے لئے اکٹھے ہونے والوں نے معاہدے میں ممتاز قادری کا نام تک نہیں لیا ، توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ، ڈی چوک کو ہائیڈ پارک نہیں بننے دینگے ، وزیراعظم سے درخواست کرونگا پی سی بی کی رپورٹ لیک ہونے کے حوالے سے تحقیقات کروائیں ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت ازخود کسی کو ای سی ایل میں نہیں رکھ سکتی پراسکیوشن یا عدالتی حکم پر کسی کانام ای سی ایل میں ڈالتے ہیں پرویز مشرف کے تحریری ریکارڈ میڈیا کے سامنے رکھوں گا ۔(جاری ہے)
پرویز مشرف پہلے خصوصی عدالت ہائی کورٹ اور پھر سپریم کروٹ گئے حکومت نے مشرف کی تین اپیلیں مسترد بھی کیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چند سیاستدان جنہوں نے اپنے دور حکومت میں کچھ نہیں کیا اب نیک اور پارسا بن کر تبصرے کرتے پھر رہے ہیں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈالا گیا دو ہزار گیارہ میں بے نظیر بھٹو قتل میں پرویز مشرف کا نام شامل کردیا گیا تو پیپلز پارٹی کی حکومت اور اکابرین کو پھر بھی توفیق نہیں ہوسکی کہ نام ای سی ایل میں ڈالویا جائے ہماری حکومت نے آنے کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس کیس کو آگے بڑھایا انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم سنجیدہ نہیں ہیں سنجیدگی اور کس بلا کا نام ہے ہم نے پبلک پراسکیوٹر مقرر کیا ہے ہم نے سپیشل کورٹ بنوایا پراسکیوشن مکمل کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر کا دورہ پاکستان مثبت اور اچھا رہا ایران کے سفیر سے تفصیلی ملاقات ہوئی خبریں شائع کی گئی جس پر ایرانی سفیر کو تشویش تھی ایرانی سفیر کو بتایا کہ ہمارا میڈیا آزاد ہے حکومت کو نہیں بخشتا صرف فوج کو نہیں چھیڑتا انہوں نے کہا کہ میں نے ایران کے سفیر کو مطمئن کرکے بھیجا وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کے جاسوس کے معاملہ کو ایران سے نہ جوڑا جائے ایران نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ایران پاکستان کیخلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے بھارتی جاسوس کے معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے بھارتی جاسوس جہاں بھی ہوئے گرفتار کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے معاملے پر صوبائی اور وفاقی انتظامیہ کے درمیان رابطے کا فقدان ہوا آٹھ ہزار کے ہجوم کو دنیا کی کوئی پولیس نہیں روک سکتی مظاہرین کی اکثریت معصوم لوگوں پر مشتمل تھی دھرنے والوں نے پنجاب حکومت سے معاہدے کرکے توڑے اور اسلام آباد میں آکر توڑ پھوڑ بھی کی ہم چاہتے تھے کہ پرامن اور عدم تشدد سے یہ دھرنا ختم ہوجائے اسحاق ڈار اور خواجہ سعد رفیق سے مشاورت رہی یہ میرا موقف تھا کہ تحریری معاہدہ نہیں ہوگا اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کے لئے اکٹھے تو ہوئے لیکن معاہدے میں ممتاز قادری کا نام تک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مظاہرین ڈی چوک کیسے پہنچے اس کی تحقیقات ہوں گی اور حقائق سامنے لائیں گے توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی بے گناہوں کو چھوڑ دیا جائے گا دھرنے کے دوران اموات کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے چند لوگوں نے اپنے مقاصد کیلئے معصوم لوگوں کو استعمال کیا دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے وزرا میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں سب نے مشترکہ پالیسی بنائی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ڈی چوک پر کسی کو شر انگیز تقرر کی اجازت نہیں دینگے اب ڈی چوک کو ہائیڈ پارک نہیں بننے دینگے اس کے لئے ایک باقاعدہ نظام بنائینگے ۔ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو خفیہ ملاقات کی ضرورت نہیں ہے دن کی روشنی میں ملاقات کرنے کیلئے گئے تھے نیشنل ایکشن پلان سمیت سکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے وزیراعلیٰ اور میں پروٹوکول کے ساتھ گئے اور وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر لے کر گئے تین بجے میٹنگ تھی اور اندھیرے سے پہلے واپس آگئے اس لئے کسی کو اس طرح کی افواہیں پھیلانے کی ضرورت نہیں کہ ہم خفیہ ملاقات کیلئے گئے تھے ۔ کرکٹ میں حالیہ بحران کے حوالے سے سوال پر چوہدری نثار نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس پر دکھ ہے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ناکامی پر کمیٹی کی رپورٹ کیلئے کہا گیا لیکن رپورٹ لیک کردی گئی رپورٹ لیک کرنے کا مقصد شاہد آفریدی اور وقار یونس کی تضحیک کرنا تھی ان کھلاڑیوں نے قوم کے لئے خدمات کے اہتمام دی ہیں شاہد آفریدی وہ ہی جنہوں نے ایشیا کپ میں دو چھکے لگا کر میچ جتوایا تھا سیاست اور معاشرے میں بھی سپور ٹ میرٹ پر پر ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پی سی بی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ لیک ہونا درست نہیں اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کرونگا کہ وہ اس کی تحقیقات کروائیںمزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 3 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
اورکزئی ایجنسی، کوئلے کے کان میں گیس بھرنے سے دھماکہ،5کان کن جاں بحق، 6زخمی،بیت المال پاکستان کا واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو مالی امداد کا اعلان،کمپنی کے مالک ،منیجر اورکنٹریکٹرسمیت مختلف کانوں ... مزید
-
ایم کیوایم اور پاک سرزمین پارٹی کے تنازعہ میں کسی کی بھی حمایت یا مخالفت نہ کی جائے، حکومت سندھ،ہرایک کوقانون کے دائرہ کارمیں اپنی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے جوبھی قانون ہاتھ میں لے اس کیخلاف سختی ... مزید
-
اقتصادی راہداری پر وفاق نے ہمارے کافی حد تک تحفظات دور کر دئیے گئے،پرویز خٹک ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے صوبے کے خط کا جواب دیدیا،جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا،شمولیتی جلسے سے خطاب ... مزید
-
اس وقت پاکستان اور افغانستان واحد ممالک ہیں جہاں پولیو کا مرض موجود ہے،طبی ماہرین ، سال2016ء میں دنیا بھر میں 9میں سے 7کا تعلق پاکستان سے ہے،پولیو کی بنیادی وجوہات میں علاقوں تک رسائی نہ ہونا اور سیکورٹی ... مزید
-
فیصل آباد،ساہیانوالہ موٹروے انٹر چینج پر ٹریفک حادثے میں لیگی ایم این اے رانا افضل اور خاتون ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل کے دو قریبی عزیز ڈاکٹرز کی ہلاکت، حادثے کی وجہ سے رانا محمدافضل کی خوشدامن ... مزید
-
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اکثرمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ،ہفتہ کو سب ... مزید
-
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کل منائی جائے گی،سندھ ،آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان
-
میانوالی، چشمہ بیراج سے ملنے والی نعشیں پولیس کے لیے معمہ بن گئیں، 34 نعشوں میں سے 33 کی شناخت نہ ہو سکی
-
وزیر اعظم نواز شریف کو وزارت کھیل کا لکھا گیا خط سیاست کی نذر ،خط میں پی سی بی کو تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی
-
وقار یونس جو بھی کیا وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دی جانے والی رپورٹ لیک ہوکے منظر عام پر آگئی، نجم سیٹھی اور شہریار خان سے ملاقات نہ ہونے پر وقار یونس برہم ہوگئے تھے ، ... مزید
-
خیبر پختونخوا و فاٹا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، شوال اور صوبے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار سرحدی علاقہ سے پشاور کے لوگوں کو بھتہ کی کالز کے معاملہ پر وفد افغانستان بھیج کر معاملہ اٹھایاجائیگا ... مزید
-
بھارتی جاسوس کا تعلق ایران سے نہ جوڑا جائے ،معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،وزیرداخلہ،پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈالا گیا ،بیرون ملک روانگی کی معلومات قوم کے ... مزید
-
اپوزیشن کے تحفظات دور ‘ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کا ترمیمی بل منظورہو جائے گا، اسحاق ڈار، معیشت اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہئے ‘ تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر مسائل کے حل اور ملک کی ... مزید
-
پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کی ، کلبھوشن یادیو کا انکشاف،دہشتگردی کیلئے افغانستان کے راستے اسلحہ بجھواتا رہا ، مختلف سرحدی کراسنگ سے دہشتگردوں کو بھی بلوچستان ... مزید
-
ہمارا فوجداری نظام انصاف دہشت گردی، تشدد اور بدعنوانی کے چیلنجزسے نبرد آزما ہے، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ دار ی ہے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا صوبائی انصاف کمیٹیوں کی پہلی کانفرنس ... مزید
-
ملک کی اسلامی و نظریاتی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے متحد ہے رہیں گے ، دینی قیادت کا اعادہ،ملک میں 77ء کی طرز پر نظام مصطفی ﷺ تحریک چلانے کا اعلان، ملک کو سیکولر اور لبرل بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ... مزید
-
بلوچستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں،را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری نے پاکستانی موقف ثابت کر دیا ،میجر جنرل شیرافگن ،بلوچستان میں داعش موجود نہیں، دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں، ... مزید
-
دہشتگرد جہاں بھی ہوں انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،آصف زرداری ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں،رحمان ملک سے ملاقات میں گفتگو، رحمان ملک کی سابق صدر کو ملک کی صورت حال پر بریفنگ ... مزید
-
فیڈریشن ایمپلائزکوآپریٹوہاوٴسنگ سوسائٹی سکینڈل، انجم عقیل خان اربوں روپے بٹورنے کے باوجودنیب کی گرفت سے بچنے میں کامیاب،انجم عقیل خان کی ایماء پرسی ڈی اے کے سابق ڈی جی لینڈاسداللہ فیض نے قبرستان ... مزید
-
پاک چین لوجسٹک کمپلیکس کا سنگ بنیاد زینژیانگ میں رکھ دیا گیا
-
”چوہے مفت ماریں“،خیبر پختونخوا حکومت نے چوہا مار مہم پر انعامی رقم دینے کا فیصلہ واپس لے لیا،سوشل میڈیا پر مذاق بننے کے بعد فیصلہ واپس لیا،چوؤں کیخلاف مہم جاری رہے گی،وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈکا ... مزید
-
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج ،منصوبے کے تحت بننے والے کول پاور پراجیکٹس بھی ملکی مفاد کیخلاف ہیں، درخواست گزار کا موقف
-
پشاور، زیادتی کیس ڈانسر اور افغان رکن اسمبلی کا راضی نامہ ہو گیا ،معاملہ عدالت کے باہر حل کر نے پر اتفاق،متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے اپنے گھر میں ڈانس پرفارمنس کے بعد اسے زیادتی کا ... مزید
-
ایرانی میزائل پروگرام کے بارے میں مغربی ملکوں کے اقدامات اور بیانات محض پروپیگنڈہ ہیں، ڈاکٹر علی لاریجانی
-
امریکی انتظامیہ کاشام میں اسپیشل فورسز کی تعداد میں نمایاں اضافے پر غور
-
ترکی میں یونان سے واپس کیے جانے والے مہاجرین کے اندراج کے لیے مراکز کی تیاری پر کام جاری ہے، حکام
-
بشارالاسد کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے امریکا اور روس کے درمیان کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہوئی،روسی وزیر خارجہ
-
ایرانی بحریہ کا38واں بیڑا بین الاقوامی سمندری حدود میں اپنا مشن انجام دینے کے بعد واپس پہنچ گیا
-
ترک صدر نے واشنگٹن میں مسجد اسلامک کمپلیکس کا افتتاح کردیا ، امریکی صدارتی انتخابا ت کی مہم میں ایک امیدوار کو اسلام فوبیا ہو گیا ہے ، رجب طیب اردگان
-
آرمینیا اور آذربائیجان میں نگورنو کاراباخ تنازعے میں کشیدگی، دو مقامات پر جنگ جاری
-
بیلجین شہری پر دہشت گرد گروپ کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی فرد جرم عائد
-
سعودی نائب ولی عہدنے دنیا کا سب سے بڑا خود مختار دولت فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.