ترقیاتی بجٹ میں 360 ارب روپے کٹوتی کی جائے ،آئی ایم ایف کی پاکستان کو ہدایت

منگل 5 اپریل 2016 10:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) عالمی مالیاتی ادارہ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ترقیاتی بجٹ میں 360 ارب روپے تک کٹوتی کرے تاکہ بجٹ خسارہ محدود کیا جا سکے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف گزشتہ ہفتے جاری آئی ایم ایف کی دستاویزات میں کیا گیا ہے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف نے پاکستان کے دسویں جائزہ رپورٹ کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف چاہتی ہے کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے اخراجات 620 ارب روپے تک رکھے جو 12 فیصد بنتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حکومت کو مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 4.3 فیصد تک رکھنا ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے اخراجات کا 0.3 فیصد بھی شامل ہے حکومت نے آئی ایم ایف کو رپورٹ دی ہے کہ صوبائی حکومت نے تحریری طور پر کہا ہے کہ وہ اپنے اخراجات کم کر دیں گے اور بجٹ کی رقوم دانش مندی سے خرچ کریں تاکہ مالیاتی استحکام حاصل ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :