جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے،بلاول بھٹو،چیئرمین پیپلز پارٹی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،ملکی اور غیر ملکی اور موجودہ بحران پر غور کیا گیا

جمعہ 8 اپریل 2016 10:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حالات کچھ بھی ہوں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ملکی اور غیر ملکی اور موجودہ بحران پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے ارکان اسمبلی سندھ کو اجلاس میں شرکت کی عدم دلچسپی کی شکایت سے آگاہ کیا ۔ بلاول بھٹو نے سندھ کے ارکان اسمبلی کی اجلاس میں عدم دلچسپ کی شکایت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی نمائندے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں پوری دلچسپی کے ساتھ توجہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :