وزیر اعظم کی زیر صدارت پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق اجلاس،وزیر خزانہ نے نجکاری کے حوالے سے آگاہ کیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 10:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کو عوام کی سہولت کے لئے بہترین ایئرلائن بنائی جائے اور عالمی معیار کے مطابق بہترین کیٹرنگ سروسز اور تجربہہ کار عملہ فراہم کیا جائے ۔ جمعہ کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت پی آئی اے کے اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم نواز شریف کو پی آئی اے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں پی آئی اے کے حکام نے وزیر اعظم کو پی آئی اے کے حصص میں اضافے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں ملکی منڈی میں پی آئی اے کے حصص 47 فیصد سے بڑھ کر 58 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ بین الاقوامی منڈی میں پی آئی اے کا حصہ 23 سے بڑھ کر 27 فیصد تک ہو گیا ہے ۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ ہوا گزشتہ ماہ پی آئی اے سے 5 لاکھ 8 ہزار 453 مسافروں نے سفر کیا ۔

مارچ 2015 میں پی آئی اے کی اوسطاً 94 روزانہ پروازیں تھیں جبکہ مارچ 2016 میں پروازوں کی تعداد بڑھ کر 121 ہو چکی ہیں ۔مارچ 2016 میں پی آئی اے کے عمرہ کے لئے 71 اضافی پروازیں چلائی گئیں جبکہ 2015 میں عمرہ کے لئے اضافی پروازوں کی تعداد 27 تھی ۔

متعلقہ عنوان :