جماعةالدعوة پاکستان کی مرکز القادسیہ میں قائم ثالثی کونسل کے حوالہ سے شائع مفتی محمد ادریس کے انٹرویو کی سختی سے تردید

اتوار 10 اپریل 2016 11:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء ) جماعةالدعوة پاکستان کے ترجمان محمد یحییٰ مجاہد نے گذشتہ روز مرکز القادسیہ میں قائم ثالثی کونسل کے حوالہ سے شائع ہونے والے جماعت کے رہنما مفتی محمد ادریس کے انٹرویو کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیااور کہا ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی انٹرویو نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ ہم پہلے بھی اس بات کی وضاحت کر چکے ہیں کہ ثالثی کونسل متبادل عدالت نہیں بلکہ اس کا مقصد علماء کرام کی رہنمائی میں فریقین کی رضامندی سے کتاب و سنت کی روشنی میں ثالثی کا کردار اداکرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بعض حلقوں کی طرف سے اسے غلط رنگ میں پیش کیا جارہا ہے جسے کسی صورت درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ترجمان نے کہاکہ جماعةالدعوة ملکی عدالتی نظام پر مکمل یقین رکھتی ہے جس کا ثبوت اس کا پاکستانی عدالتوں سے حصول انصاف کیلئے مسلسل رجوع ہے۔

متعلقہ عنوان :