پانامہ لیکس، نواز ،شہبازشریف ملاقات،وزیراعظم نے پارٹی رہنماوٴں کااہم اجلاس آ ج طلب کرلیا

پیر 11 اپریل 2016 09:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء)وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی ہے،وزیراعظم نے پارٹی رہنماوٴں کااہم اجلاس آج(پیر کو ) طلب کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان اتوار کو ہونے والی ملاقات میں پانامہ لیکس کے بعدکی صورتحال پرمشاورت کی گئی اور تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے فیصلے پربھی غورکیاگیا۔عمران خان کے خطاب پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم نے پارٹی رہنماوٴں کااہم اجلاس آج اسلام آبادمیں طلب کرلیا