ایف بی آر کا پانامہ لیکس میں آنے والے دو سو سے زائد پاکستانی ناموں سے متعلق تحقیقات کرنے کا اصولی فیصلہ

پیر 11 اپریل 2016 09:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو نے پا نا مہ لیکس میں آ نے وا لے دو سو سے زا ئد پا کستانی نا مو ں سے متعلق تحقیقات کرنے کا اصو لی فیصلہ کرلیا ہے۔ ایف بی آ ر کے ذرا ئع کے مطابق فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کو جو ڈیشل کمیشن کے ٹر مز آ ف ریفرنس سا منے آ نے کا انتظا ر ہے تا کہ ایف بی آ را سلسلے میں اپنا کردارو ضع کرسکے۔

(جاری ہے)

اگر ٹرمز آ ف ریفرنس میں جو ڈیشل کمیشن صرف وزیرا عظم تک محدود رہتا ہے تو پھرا یف بی آر پا نا مہ لیکس میں شا مل 200سے زا ئدپا کستانیو ں اوران کی آ ف شور کمپنیو ں سے متعلق تحقیقا ت کا آ غاز خود کرے گا اور اس کے لیے تمام قا نو نی وسا ئل بروئے کا رلا ئے جا ئیں گے۔ایف بی آ ر اس ضمن میں دیگر مما لک کے سا تھ اپنے معا ہدوں اورٹریٹی کا بھی ا ستعما ل کرے گا اس سلسلے میں ہم نے مختلف مما لک با لخصوص برطا نیہ اور یورپین مما ل کے سا تھ اپنے دوطرفہ ٹیکس معا ہدوں اور ٹرٹیز کا جا ئزہ لینا شروع کردیا ہے۔ معلوما ت کے تبا دلے کے معا ہدے کے تحت کئی ممالک ہمیں ان پا کستا نیو ں کے کمپنیو ں کی ملکیت اور ان کی جانب سے ادا کیے گئے ٹیکسو ں سے متعلق معلو ما ت دینے کے پا بند ہیں۔