لنڈے کے کپڑے پہن کر افغانستان سے برطانیہ پہنچا تھا،رحمان ملک،بینظیر بھٹو کے ساتھ ملکرڈیڑھ لاکھ درہم سے شارجہ میں ایک کمپنی کاآغازکیا جسے چند سال بعد ہی بند کر دیا گیا تھا،سابق وزیر داخلہ

پیر 11 اپریل 2016 10:00

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء)سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ لنڈے کے کپڑے پہن کر افغانستان سے برطانیہ پہنچا تھا،سال 2000میں میں بینظیر بھٹو کے ساتھ ملکرڈیڑھ لاکھ درہم سے شارجہ میں ایک کمپنی کاآغازکیا جسے چند سال بعد ہی بند کر دیا گیا تھا،پاناما لیکس پر ثبوت کے ساتھ تفصیلات پارٹی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیش کر دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز دبئی میں پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ و سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس ایک گلوبل اسکیم کا حصہ ہے اور اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے جس سے متعلق ثبوت کے ساتھ ساری تفصیلات پارٹی چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کر دیا ہے،انکا کہنا تھا کہ لنڈے کے کپڑے پہن کر افغانستان سے برطانیہ پہنچا، لندن میں جلاوطنی بہت مشکل گزاری ۔سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ سال 2000میں شہیدبینظیر بھٹو کے سا تھ ملکر شارجہ میں ڈیڑھ لاکھ درہم سے ”پیڑولائن ایف زیڈ سی“نامی کمپنی کا اغاز کیا جسے چند سال بند ہی بند کر دیا گیاتھا۔