عمران خان کا پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے تحریک چلانے کا اعلان ، انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی،پانامہ لیکس کے لئے تین کمیٹیاں بنا دیں، 24 اپریل کو ہر صورت پارٹی کی 20 ویں سالگرہ منائیں گے،چودھری نثار سے ملنے اور بات کرنے کو تیار ہوں،انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے مہم چلتی رہے گی جیسے رائیونڈ مارچ ختم ہوجائے گا،تین ہفتوں کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کروا دیں گے،میڈیا سے گفتگو

منگل 12 اپریل 2016 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن رائیونڈ مارچ تک ملتوی کر دیئے ہیں ۔ 24 اپریل کو ہر صورت میں پارٹی کا 20 ویں سالگرہ منائیں گے چودھری نثار علی خان سے ملنے اور بات کرنے کو تیار ہوں ۔ پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اعلی قیادت پر مشتمل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فی الوقت انٹرا پارٹی الیکشن کو ملتوی کر کے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا انہوں نے کہاکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے مہم چلتی رہے گی جیسے رائیونڈ مارچ ختم ہو جائے گا تو اس کے بعد تین ہفتوں کے اندر اندر انٹرا پارٹی الیکشن کروا دیں گے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے لئے تین کمیٹیاں بنا دی گئی پارٹی اپنی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں سے بھی رابطہ کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ کرپشن کو معاشرے سے ختم کردیں اور اربوں ڈالر ملک کے اندر رہے تاکہ کرپٹ حکمران اس سرمایہ کو باہر نہ نکالیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے یہ تحریک تحریک انصاف کی نہیں ہے یہ تمام پاکستانیوں کے لئے ہے یہ پاکستانیوں کے دفاعی تحریک ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی چوک سے پورا لگاؤ ہے کیونکہ ہم نے وہاں 126 دن کا دھرنا دیا تھا تاہم تحریک انصاف کابیسواں یوم تاسیس ہر صورت میں ایف نائن پارک میں کریں گے اس حوالے سے چودھری نثار کے ساتھ ملنے اور بات کرنے کو تیار ہوں ۔

عمران خان نے کہا کہ 24 اپریل کو تحریک انصاف کو پارٹی کا یوم تاسیس منانے کی تیاری شروع کر دی ہے حکومت نے اس وقت تک چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنا دیا تو جلسہ کر کے واپس آ جائیں گے ۔ 24 اپریل تک حکومتی اقدامات کو دیکھیں گے کمیشن نہ بنا تو مارچ کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری نظام نہیں سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے کو گروپنگ کا نام دیا جاتا ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تحریک انصاف کے تمام رہنما متحد ہیں کسی میں کوئی جھگڑا نہیں ہے عمران خان نے کہا کہ اختلاف رائے سے پارٹیاں کمزور نہیں ہوتی بلکہ مضبوط ہوتی ہیں ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی بار سولو فلائٹ کرنی پڑتی ہے تاہم اس دفعہ سولو فلائٹ نہیں کریں گے ۔

تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی ہو سکتا ہے 24 اپریل کے بعد آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر کے تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر لائحہ عمل طے کریں ۔