99ء میں مشرف نے نوازشریف کوزبردستی باہر نہیں بھیجا،سعودی عرب جانے کافیصلہ نوازشریف کااپناتھا،شیخ رشید،شہبازشریف کوائیرپورٹ پرمنتیں کرکے منایاگیا،نوازشریف کے ساتھ قیدشاہدخاقان عباسی اورغوث علی شاہ کوان کے بیرون ملک جانے کے ایک دن بعدعلم ہوا،مارچ اوراپریل شریف برادران پربھاری گزریں گے،انکے کچھ اورحقائق بھی سامنے آنے والے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 13 اپریل 2016 10:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ 1999ء میں مشرف نے نوازشریف کوزبردستی باہر نہیں بھیجا،سعودی عرب جانے کافیصلہ نوازشریف کااپناتھا،شہبازشریف کوائیرپورٹ پرمنتیں کرکے منایاگیا،نوازشریف کے ساتھ قیدشاہدخاقان عباسی اورغوث علی شاہ کوان کے بیرون ملک جانے کے ایک دن بعدعلم ہوا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکے دوران شیخ رشیدنے انکشاف کیاکہ 1999ء میں جب نوازشریف حکومت گرنے کے بعدجیل گئے توانہوں نے خودسعودی عرب جانے کیلئے منتیں کیں ،مشرف نے انہیں سعودی عرب زبردستی نہیں بھیجا،نوازشریف نے جیل میں قیداپنے ساتھیوں شاہدخاقان عباسی اورغوث علی شاہ کوبھی نہیں بتایاتھاکہ وہ کہاں جارہے ہیں ،انہیں نوازشریف کے جانے کے ایک دن بعدمعلوم ہواکہ وہ بیرون ملک جاچکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کوائیرپورٹ پرپتہ چلاکہ سعودی عرب جارہے ہیں توانہوں نے جانے سے انکارکردیاپھرائیرپورٹ پران کی منتیں کرکے نوازشریف انہیں ساتھ لیکرگئے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہاتھاکہ مارچ اوراپریل شریف برادران پربھاری گزریں گے ۔پانامہ لیکس میں ابھی مزیدانکشافات ہوں گے اور25اپریل سے قبل شریف برادران کے کچھ اورحقائق بھی سامنے آنے والے ہیں