چوہدری نثار کی پریس کانفرس پر افسوس ہوا، کیا آپ نے فائلیں بلیک میل کرنے کیلئے رکھی ہیں،عمرا ن خان، جنہوں نے کرپشن کی ان کو پکڑنا حکومت کا کا م اور تنقید کرنااپوزیشن کا کام ہے، 24اپریل کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر بڑ ا ایونٹ کریں گے ، اپناآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ،نوازشریف نے اپنے اثاثے چھپائے جو جرم ہے ، (ن) لیگ نے اگر بنی گالہ آنا ہے توبڑے شوق سے آئیں لیکن مجھ سے کیا پوچھوگے کیا میں نے کرپشن کی ہے کیا؟، لندن جار ہا ہوں ، دوکمپنیوں سے ملکر آڈٹ کروائیں گے، رائے ونڈ مارچ میں سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے، مے فئیرفلیٹس تو پہلے سے خریدے ہوئے ہیں،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 اپریل 2016 09:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان نے کہا ہے کہ 24اپریل کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک بڑ ا ایونٹ کریں گے اور اس موقع پر اپناآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ، کچھ لوگ چوری کے پیسے سے الیکشن کمیشن سے دھاندلی کرواتے ہیں، چوہدری نثار کی پریس کانفرس پر آج بڑا افسوس ہوا، چوہدر ی نثار نے کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ نے فائلیں بلیک میل کرنے کے لئے رکھی ہوئی ہیں جنہوں نے کرپشن کی ان کو پکڑنا حکومت کا کا م اور تنقید کرنااپوزیشن کا کام ہے ، نوازشریف نے اپنے اثاثے چھپائے جو جرم ہے ، (ن) لیگ نے اگر بنی گالہ آنا ہے توبڑے شوق سے آئیں لیکن مجھ سے کیا پوچھوگے کیا میں نے کرپشن کی ہے کیا ، 1993 ء میں تو ان کے بچوں کوئی ذریعہ معاش ہی نہیں تھا،اب نوازشریف کے بچے اربوں پتی کیسے بن گئے، حسن نواز کی لندن میں ایک فلیٹس کی قیمت ساڑے چھ سو کروڑ ہے ، لندن جار ہا ہوں ، دوکمپنی سے ملکر آڈٹ کروائیں گے، رائے ونڈ مارچ میں سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے، مے فئیرفلیٹس تو پہلے سے خریدے ہوئے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے ایم این اے ، ایم پی ایز ، پنجاب کے رہنماؤ ں ، چیئرمین ، وائس چیئرمین کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نعیم الحق، علی زیدی، میاں محمود الرشید ،شعیب صدیقی، چوہدری سرور، اعجازاحمدچوہدری، ڈاکٹریاسمین راشد، میاں اسلم اقبال ، نبیلہ حاکم علی، ڈاکٹر نوشین حامد، سبطین خان ،علی زیدی، ڈاکٹر شاہد صدیق، مہر واجد، ولیداقبال، جمشید چیمہ، سردار کامل عمر، سلونی بخاری، محمدمدنی ، رائے حسن نواز،عبیدالرحمان، عمر خیام سمیت دیگر اراکین اسمبلی اور پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ بتائیں رائے ونڈ مارچ کہاں سے شروع کیاجائے ، میں نے اخبار میں پڑھا کہ (ن) لیگ کے لوگ لندن جمائماکے گھر کے سامنے احتجاج کرنے جارہے ہیں مگر میراان سے سوال ہے کہ وہ وہاں اس سے کیا پوچھیں گے، ہم نے رائے ونڈ جاکر نوازشریف کی کرپشن کے بارے میں پوچھنا ہے ، انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ حکومت میں آکر عوام کے ٹیکس کا پیسہ چوری کرتے ہیں اور پھر اسے باہر کے ملکوں میں رکھتے ہیں، قوم سارا دن محنت کرکے بھی دووقت کی روٹی نہیں کما سکتی عمران خان نے کہا کہ حکمران ملک سے پیسہ چوری کر کے بیرون ممالک لے جاتے ہیں اور ملک کو مقروض کر دیا گیاہے ۔

بیرون ملک خفیہ اکاؤنٹس کرپشن یا ٹیکس چوری کے پیسے سے بنائے گئے ہیں۔شریف خاندان نے چارقوانین کی خلاف ورزی کی ،انہوں نے کہاکہ ڈیوڈکیمرون نے خود پارلیمنٹ میں جواب دیا، ان کے درباری جواب نہیں دیتے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیاہے (ن) لیگ نے تین سالوں پانچ ہزار ارب روپے قرض لیا ہے ، یہ (ن) لیگ کی نہیں شریف خاندان کی بات ہے ، ان خاندانوں کی بات ہے جو سیاست میں آکر ملک کو لوٹتے ہیں ۔

۔ انہوں نے کہا کہ حکمران شوکت خانم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ،اب یہ بلیک میل کر رہے ہیں لیکن یہ ایسا کرکے اپنی کرپشن کو نہیں چھپا سکتے۔ نواز شیریف اور ان کا خاندان بتائیں کہ کیسے پیسہ باہر گیا ، مسلم لیگ (ن) کے سارے پارلیمنٹرینز اوررہنما کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے لیڈر کی کرپشن کو بچائیں ۔ مجھ پر الزام لگتا ہے تو میں خود جواب دیتا ہوں میں نے اپنا سب کچھ ڈیکلیر کیا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم او رانکے خاندان کے بارے میں انکشافات پر ساری قوم کو سڑکوں پر نکالوں گا اور اب اسلام آباد نہیں بلکہ رائے ونڈ کا پلان ہے ۔

حکمران خود پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں ،جو لوگ پاکستان میں پیسہ لگاتے ہیں ان کے خلاف باتیں کرتے ہیں، (ن) لیگ نے 1997 ء اور 2011 ء میں بھی شوکت خانم کو نشانہ بنایاتھا، جوبھی چاہتا ہے ہمارے اکاؤنٹس چیک کرلے ،اپنے لیڈروں کی چوری بچانے کے لئے سب سے بڑے خیراتی ادارے کو نشانہ بنایاجا رہا ہے ، میاں نوازشریف کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں پر علاج کے لئے باہر چلے جاتے ہیں، لیکن آپ نہ عوام کا علاج کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں تعلیم دیتے ہیں، ہم نے ثابت کیا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کا اسپتال بنایا جا سکتا ہے ، دنیا میں کینسر کا علاج مریضوں کو تب مفت ملتاہے جب حکومت سبسڈی دے، کوئی ہسپتال 5 فیصد سے زیادہ مریضوں کا مفت علاج نہیں کرسکتا، شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کا علاج دنیامیں سب سے سستا ہے ، دنیا میں کینسر کا علاج حکومت کے تعاون سے مفت ملتا ہے ، اپنی کرپشن بچانے کے لئے شوکت خانم ہسپتال پر تنقید کی جاتی ہے ، پانامہ لیکس ، تحققات کے لئے دو غیر ملکی ایجنسیوں سے رابطہ کیا گیا ، اس بار وزیراعظم کے استعفے کے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا۔