حکومت نے رائیونڈ کو بچانے کیلئے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ کو منالیا ،ذرائع

جمعرات 14 اپریل 2016 10:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء) حکومت نے رائیونڈ کو بچانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی،وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ کو منالیا، خبر رساں ادارے کو معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے رابطہ کیا پاکستان تحریک انصاف کاجلسہ اگر لاہور میں ہوا تو پھر امن وامان کی صورتحال پر فرق پڑیگا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد جانے کی اجازت دی جائے رائیونڈ لاہور میں اجتماع ہوا تو پھر وہ کشیدگی کا روب دھار سکتا ہے جو کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر مناسب نہیں وزیراعلیٰ پنجاب کی ایماء پر وفاقی وزیر داخلہ نے نے پاکستان تحریک انصاف کو مشروط اجازت دیدی ہے کہ ڈی چوک کے بغیر اسلام آباد میں کہیں بھی جلسہ کرنے پر پابندی نہیں ہے