افغان حکومت کی افغان شہریوں کو ویزے کی مدت تین ماہ کی بجائے ایک سال کرنے کی درخواست

جمعرات 14 اپریل 2016 10:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء)افغان شہریوں کو جاری کئے جانے والے ویزے کی مدت تین مہینے کے بجائے ایک سال کرنے کی درخواست افغان حکومت نے کردی ہے افغان حکومت کی جانب سے وفاقی وزارت خارجہ ، خیبر پختونخوا حکومت کو ارسا ل کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کے لئے جاری ہونے والے ویزے کی مدت تین مہینے کم ہیں لہذا ایک سال تک ملٹی پلا ویزہ جاری کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تین مہینے کی مدت قلیل ہونے کے باعث افغان شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں اہم امور سرانجام دینے کے لئے دیا جانے والا وقت کم ہے لہذا مدت ایک سال تک کی جائے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے اس تجویز پر غور شروع کیا ہے ۔ تاہم اس کی حتمی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دی جائیگی ۔