مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی شہید، 18 سالہ بیٹنگ آل راوٴنڈر کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2015 میں انڈر19 کیمپ کیلئے منتخب کیا تھا

جمعرات 14 اپریل 2016 10:15

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندوارا میں دوران احتجاج مبینہ طور پر انڈین سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے نوجوان کرکٹر نعیم قادر بٹ شہید ہو گیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 18 سالہ بیٹنگ آل راوٴنڈر کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2015 میں انڈر19 کیمپ کیلئے منتخب کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 2015 میں دہلی میں ہونے والی نیشنل اسکول چیمپیئن شپ میں کشمیر کی ٹیم کی قیادت کی تھی اور سری نگر کے مقامی کلب کشمیر جیم خانہ کیلئے کھیلنے کے ساتھ ساتھ مقامی ٹیہ ٹوئنٹی چیمپیئن شپ میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فوجی اہلکار کی جانب سے لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالا اور اس دوران نوجوانوں نے احتجاجی جلوس نکال رہے تھے اور ہندوستانی فوج نے ہندوارا میں فوجی بنکر کی جانب بڑھنے والے پتھر پھینکتے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نعیم قادر بٹ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔