اسلام آباد،پانامہ لیکس پرتحقیقات کیلئے جسٹس (ر)سرمدجلال عثمانی کی مشروط آمادگی ،تمام سیاسی جماعتوں کااتفاق اورحکومتی مداخلت کے بغیرآزادانہ کام کاحق دینے کا مطالبہ

جمعہ 15 اپریل 2016 13:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء)پانامہ لیکس پرتحقیقات کیلئے جسٹس (ر)سرمدجلال عثمانی نے مشروط آمادگی کااظہارکیا،تمام سیاسی جماعتوں کااتفاق اورحکومتی مداخلت کے بغیرآزادانہ کام کرنے کاحق دیاجائے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کے سابق جج سرمدجلال عثمانی سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کاسربراہ بننے کیلئے رابطہ کیاتوانہوں نے کہاکہ میری 2شرائط مان لی جائیں توکمیشن کاسربراہ بننے کوتیارہوں ،ان کی پہلی شرط یہ ہے کہ کمیشن کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کااتفاق رائے ہواوردوسری شرط یہ ہے کہ انہیں حکومتی مداخلت کے بغیرآزادانہ کام کرنے کاحق دیاجائے ۔

نجی ٹی وی ذرائع کاکہناہے کہ اتفاق رائے کے بعدسرمدجلال عثمانی سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی