پاکستان میری ٹائم سیکورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تین بھارتی لانچیں قبضے میں لے کر 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 15 اپریل 2016 13:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تین بھارتی لانچیں قبضے میں لے کر 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز میری ٹائم سیکورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے اور پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 17 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے تین لانچیں بھی پکڑ لی ہیں بھارتی ماہی گیروں کو گرفتاری کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :