الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ سے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا دیں،الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر دو سال کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات کی موجودگی ہونا ضروری ہوتا ہے،اثاثوں کی تفصیلات ہٹا کر معلومات تک رسائی کے قانون کی بھی دھجیاں اڑائی گئیں، تحریک انصاف،جماعت اسلامی کی مذمت

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شدید سیاسی دباؤ کے باعث الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا دی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کے رولز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر دو سال کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات کی موجودگی ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اسی قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر گزشتہ دو سالوں کے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری تھیں۔

جو کہ سیاسی دباؤ اور احکامات کی بناء پر ویب سائٹ سے فوری طور پر ہٹا دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا کر معلومات تک رسائی کی قانون کی بھی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے اس اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر پاکستان سے مطالبہکیا ہے کہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ کے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات فوری جاری کی جائیں تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چوہدری نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہمارا نواز شریف کی حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ۔ انہوں نے ملک کے تمام ریاستی اداروں کو مفلوج بنا رکھا ہے اور یہی ان کا واضح ثبوت ہے 24 اپریل کو یوم تاسیس کے موقع پر اس ایشو کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنادیں گے۔