پی ٹی آئی ہر صورت یوم تاسیس ایف نائن پارک میں منا ئے گی،شاہ محمود قریشی، یہ جلسہ نہیں پر امن اجتماع ہے کارکن عمران خان سے پرانی وابستگی کی بنیاد پر اکٹھا ہونا چاہتے ہیں، ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ہمیں سکیورٹی فراہم کرے،یوم تاسیس کی تقریب کے مقام پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 اپریل 2016 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہر صورت یوم تاسیس ایف نائن پارک میں منا ئے گییہ جلسہ نہیں پر امن اجتماع ہے کارکن عمران خان سے پرانی وابستگی کی بنیاد پر اکٹھا ہونا چاہتے ہیں یوم تاسیس کی تقریب کے مقام کے دورے کے دوران شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوم تاسیس ایک جلسہ نہیں پر امن اجتماع ہے یوم تاسیس اظہار تشکر اور خوشی کیلئے منایا جارہا ہے۔

کارکن عمران خان سے پرانی وابستگی کی بنیاد پر اکٹھا ہونے چاہتے ہیں ایک فیملی پروگرام ہوگا۔ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ ہم پر اعتماد کریں ہم کوئی نقص امن پیدا نہیں کریں گے اور نہ ہی لوگوں کی زندگیوں میں خلل پیدا ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف ہر صورت یوم تاسیس ایف نائن پارک میں ہی منائے گی۔ انظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کرے ہم انتظامیہ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ مکمل تعاون کریں گے۔

نعیم الحق نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج چیف کمشنر کا خط موصول ہوا ہے خط میں دفعہ 144 کا حوالہ دیا گیا ہے میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم جلسہ نہیں کررہے جشن منا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ عمران خان کا میسج آیا ہے کہ سالگرہ ہر قیمت پر ایف نائن پارک میں منائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ہمیں سکیورٹی فراہم کرے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا سیاسی تجربہ کہتا ہے کہ انتظامیہ ہمیں پر امن اجتماع کی اجازت دے دے گی۔ کیونکہ یہ تجدید عہد ہوگا اس میں جشن منایا جائے گا اور پارٹی کے ارتقائی منازل پر ڈاکومینٹری بھی دکھائی جائے گی۔