فاٹا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جارہا ہے ،خواجہ محمد آصف، پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کو بہتر کرنے اور دہشتگردوں کی دراندازی کو روکنے کیلئے افغان نیشنل آرمی اور ریزالٹ پورٹ مشن سے درخواست کی ہے کہ افغان علاقے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں، نیول ہیڈکوارٹر کے مطابق ان کا پاکستان میں کسی بھی ہاؤسنگ کالونی سے کوئی تعلق نہیں ،وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں اظہار خیال

ہفتہ 16 اپریل 2016 10:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء)سینٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں خواجہ محمد آصف نے تحریری جواب میں کہا کہ ضرب عضب آپریشن کے دوران فاٹا میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیاجارہا ہے پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کو بہتر کرنے اور دہشتگردوں کی دراندازی کو روکنے کیلئے افغان نیشنل آرمی اور ریزالٹ پورٹ مشن سے درخواست کی ہے کہ افغان علاقے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں نیول ہیڈکوارٹر کے مطابق ان کا پاکستان میں کسی بھی ہاؤسنگ کالونی سے کوئی تعلق نہیں ہے سینیٹر سحر کامران کے سوال کے جواب میں خواجہ آصف کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کی دراندازی کم کرنے کیلئے چار فریقی عمل میں افغان قومی اتحاد حکومت کے مصالحت کا تعاون شامل ہے ۔

سینیٹر نجمہ حمید کے سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ حویلیاں سے خنجراب کے درمیان لائن بچھانے کی تجویز زیر غور ہے اور اس کی لمبائی تقریباً چھ سو بیاسی کلو میٹر ہے سپلمنٹری سوال کا جواب دیتے ہوئے حویلیاں خنجراب کا منصوبہ پاک چائنہ کوریڈور کا حصہ ہے اور اس میں سے ہی اس کو فنانس کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر چوہدری تنویر کے تحریری جواب دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ اس وقت منظور شدہ آسامیوں پر کام کرنے والے ملازمین کام کے لحاظ سے پورے ہیں تاہم بعض شعبوں میں پیشہ ورانہ ضروریات میں وقتاً فوقتاً بھرتیاں ہوتی رہتی ہیں اس صورت میں پیشہ ور افراد کو کنٹریکٹ پر رکھا جاتا ہے سپلمنٹری سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے اس لئے اس کی وسعت بھی زیادہ ہے جو قواعد وضوابط پی ٹی وی پر لاگو ہوتے ہیں وہ پرائیویٹ چینلز پر نہیں ہوتے پی ٹی وی سپورٹس نیوز اور انٹرٹیمنٹ پر کام کرتا ہے اس لئے ملازمین کی تعداد بھی زیادہ ہے پی ٹی وی میں ترقیوں کا عمل شروع ہوچکا ہے اس تین ماہ میں مکمل کیاجائے گا سینیٹرمحمد اعظم خان سواتی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان میں ایسا کوئی فنڈ قائم نہیں کیا جس کے تحت بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے پاکستانی فلموں اور ڈاکومنٹریز کی نمائش کی جاسکے سپلمنٹری سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت یس ممالک اپنے آرٹ اور فلم کے ذریعے کامیابی سے سفارتکاری کے اہم مقاصد کو حاصل کیا ہے ہندوستان میں برطانیہ اور ایران نے بھی اپنے آپ کو آرٹ اور فلم کے ذریعے مارکیٹ کیا ہے پاکستان میں بھی اس بات پرغور کیا جارہا ہے تاکہ پاکستان کا اصل چہرہ اور شناخت کو روشناس کرایا جاسکے سینیٹر محمد طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو کوئٹہ سے ملانا مستقبل کی ریلویز ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے اس روٹ کی لمبائی 538 کلو میٹر ہے یہ روڈ کوئٹہ کو ڈی آئی خان کو براستہ بوستان اور ژوب ملائے گا اس سے چھ سو ستر کلو میٹر کا فاصلہ بھی کم ہوجائے گا اور دور دراز علاقے بھی ترقی کرینگے سینیٹر کرنل طاہر حسین مشہدی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے میرپور خاص سے کھوکھرا پار تک ریلوے ٹریک پہلے ہی بحال کردیا ہے یہ ٹریک اس وقت کام کررہا جبکہ اس کی اپ گریڈیشن کی تجویز بھی زیر غور ہے سینیٹر نجمہ حمید کے سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے تحریری جواب میں کہا کہ اس وقت ملک میں 106پسنجر ٹرینز آپریشنل ہیں کراچی بندرگاہ سے اب ملک کے لئے یومہ دس گاڑیاں چل رہی ہیں موجودہ وقت میں ریلوے کوئی منافع نہیں کما رہی تاہم اپنی آمدنی 18.069 ارب میں سے 122.80 ارب روپے بڑھائے ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ریلوے کے ستالیس ریٹائرڈ ملازمین کو پاکستان ریلویز میں دوبارہ ملازمت دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :