پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے قادر پٹیل سے دوسرے روز بھی رینجرز حکام کی تفتیش

ہفتہ 16 اپریل 2016 10:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء)پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے قادر پٹیل سے دوسرے روز بھی رینجرز حکام کی تفتیش کی۔ چھ گھنٹے سے زائد تفتیش میں رینجرز حکام نے قادر پٹیل سے زمینوں پر قبضے کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔دو روز قبل ہی بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل جمعہ کو دوسرے روز بھی رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں زیر تفتیش رہے۔

(جاری ہے)

قادر پٹیل سے رینجرز حکام نے ضلع ساوٴتھ اور ویسٹ میں زمینوں پر قبضے سمیت سیاسی شخصیات کے زمینوں پر قبضے میں ملوث ہونے کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔ قادر پٹیل سے رینجرز حکام نے یہ بھی پوچھا کہ کن کن کے کہنے پر چائنا کٹنگ اور پیسوں کی بیرون ملک ترسیل کی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق قادر پٹیل نے تمام سوالات کے جوابات تحمل کے ساتھ دیئے۔ گزشتہ روز بھی قادر پٹیل سے 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔ قادر پٹیل کو رینجرز نے عزیر بلوچ کے معاملے پر تفتیش کے لئے طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :