لگژری مصنوعات پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں 25 فیصد اضافہ،کسٹمز حکام نے ایف بی آر کولگژری مصنوعات ملٹی میڈیا ، ڈیجیٹل کیمرہ اور دیجیٹل ویڈیو کیمرہ پر کسٹم ڈیوٹی کو 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد تک کرنے کی تجویز پیش کر دی

ہفتہ 16 اپریل 2016 10:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) لگژری مصنوعات پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں 25 فیصد تک اضافے کے لیے کسٹمز نے بجٹ 17-2016 کے لئے اپنی تجاویز پیش کر دی۔

(جاری ہے)

کسٹمز نے ایف بی آر کو لگژری مصنوعات جن میں ملٹی میڈیا ، ڈیجیٹل کیمرہ اور دیجیٹل ویڈیو کیمرہ شامل ہیں ، حکام نے آئندہ بجٹ میں کسٹم ڈیوٹی کو 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد تک کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔کسٹمز نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ چین سے فری ٹریڈ معاہدے کے باوجود لگژری مصنوعات پر ڈیوٹی 35 فیصد وصول کی جائے۔ واضع رہے کہ اس وقت چین سے درآمد ہونے والے یہ مصنوعات ڈیوٹی فری ہیں۔

متعلقہ عنوان :