اب میری طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے ،انشا اللہ جلد وطن واپس آجاونگا، لندن میں میرا طبی معائنہ ہوا ہے ، اگر قوم کی دعا ئیں میرے ساتھ ہیں تو سب تسلی بخش ہے،وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

پیر 18 اپریل 2016 09:45

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب میری طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے ،جلد واپس آجاونگا، لندن میں میرا طبی معائنہ ہوا ہے ، اگر قوم کی دعا ئیں میرے ساتھ ہیں تو سب تسلی بخش ہے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں لندن کے چرچل ہوٹل میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد روانگی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں میرا طبی معائنہ ہوا ہے اور اب میری طبیعت کافی بہتر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اگر قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں تو سب ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونہی ڈاکٹروں نے مجھے سفر کی اجازت دی تو انشا اللہ جلد وطن واپس آجاونگا ۔

متعلقہ عنوان :