صدرآزاد کشمیرکاگرفتار بھارتی ایجنٹ گلبھوشن یادیو کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

پیر 18 اپریل 2016 09:53

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار یعقوب نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گرفتار بھارتی ایجنٹ گل بھوشن یادیو کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار یعقوب کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی ایجنٹ گل بھوشن دیو کی گرفتاری اور اعترافی بیانات سمیت تمام انکشافات سے قوم کو آگاہ کریں اور ان انکشافات کو علامی سطح پر بین الاقوامی سطح پر سامنے بھی رکھا جائے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار بے گناہ کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کردیں اور عالمی ادارے اس انسانی حقوق کے خلاف ورزی کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار بھارتی ایجنٹ گل بھوشن دیو ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل ہے۔

متعلقہ عنوان :