پاکستان طالبان کو امن مذاکرات کیلئے تیار کرے ورنہ افغان عوام کبھی اس کے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے،افغان صدارتی ترجمان ،افغان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ چارفریقی گروپ کے اجلاس کے وعدوں کو پورا کرے اور طالبان کو امن مذاکرات کے لئے تیارکرے،ڈاکٹر اشرف غنی کے نائب ترجمان داوا خان میناپال کا بیان

پیر 18 اپریل 2016 09:56

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے نائب ترجمان نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ امن مذاکرات کے لئے طالبان کو قائل کرے ورنہ افغان عوام کبھی بھی اس کے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوارکو افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کے نائب ترجمان داوا خان میناپال کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کے حوالے سے اسلام آباد میں ہونے والے چارفریقی گروپ کے اجلاس میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ طالبان کو امن مذاکرات کے لئے تیار کرے ورنہ دوسری صورت میں افغانستان کی عوام کبھی بھی اس کے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے۔

افغان صدر کے نائب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ چارفریقی گروپ کے اجلاس کے وعدوں کو پورا کرے اور طالبان کو امن مذاکرات کے لئے تیارکرے۔

متعلقہ عنوان :