آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کا دورہ، آخری مراحل میں آٹھ سو کلو میٹر کا علاقہ دہشتگردی سے خالی کرادیا گیا،آپریشن کمانڈ کی آپریشن ضرب عضب کی آخری مراحل کے کامیابیوں پر بریفنگ ،علاقے کیلئے ایسی حکمت عملی بنایا جائے تاکہ دہشتگردی دوبارہ سر نہ اٹھا سکے،آرمی چیف، ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا

منگل 19 اپریل 2016 09:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کمانڈ نے اب تک آپریشن ضرب سے متعلق کامیابیوں کے بارے آگاہ کردیا آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کا دورہ کیا آرمی چیف کو آپریشن کمانڈ نے آپریشن ضرب عضب کی آخری مراحل کے کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی آخری مراحل میں آٹھ سو کلو میٹر کا علاقہ دہشتگردی سے خالی کرادیا گیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں اور جوانوں کی قربانیوں کے کردار کو سراہا آرمی چیف نے ہدایت کی کہ پاکستانی قوم پاک فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اس علاقے کیلئے ایسی حکمت عملی بنایا جائے تاکہ دہشتگردی دوبارہ سر نہ اٹھا سکے آرمی چیف کو دہشت زدہ علاقے میں شدت پسندوں سے تحویل میں لے لئے گئے اسلحہ کے بارے میں بتایا گیا کہ بعد ازاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اورافسروں سے بھی ملاقات کی