شیخ رشید احمد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعہ 22 اپریل 2016 10:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات خوشگوار رہی ہے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کا احتساب ضروری ہے اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھائیں گے بلاول کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام جماعتوں سے اس حوالے سے مشاورت کے لئے ٹاسک چودھری اعتزاز احسن کو دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے گھر سے احتساب کا عمل شروع کر دیا ہے ۔