الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، اعلیٰ سطحی اجلاس میں انتخابات کو منصفانہ ،غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ،الیکشن کو منصفانہ ،غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلا میہ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام کے علاوہ چاروں صوبوں کے الیکشن کمیشنرز نے شرکت کی اجلاس میں اگلے جنرل الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ اجلاس کا مقصد آنے والے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ انتظامات کا جائزہ لینا ہے اس موقع پر کمیٹی نے اگلے الیکشن کیلئے پولنگ سٹاف کی تقرری ،غلطیوں سے پاک الیکٹرول رول ،پولنگ سٹیشنوں کا قیام اور مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا گیا سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابات کیلئے آئین اور قانون کے دائرے میں بہترین انتظامات کئے جائیں گے کمیٹی نے اگلے انتخابات پولنگ سٹاف کی ٹریننگ اور دیگر امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔