چھوٹو گروپ کا سہولت کار رضاشاہ مزرانی کھیتران دو ساتھیوں سمیت بارکھان سے گرفتار

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء)چھوٹو گروپ کے سہولت کار اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کے قریبی دوست رضاشاہ مزرانی کھیتران کوقانون نافذکرنے والے اداروں نے بارکھان سے گرفتار کرلیا ہے ،خبررساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رضا شاہ مزرانی کو بارکھان پولیس نے دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کی مد د سے گرفتار کیا ہے اور اس موقع پر دو مزید افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

چھوٹو گروپ کے سرغنہ غلام رسول چھوٹو کی گرفتار ی کے بعد جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں کو بھی سہولت کار ہونے کے باعث گرفتارکیا جا سکتا ہے ۔رضا شاہ مزرانی ،مریدا لنکانی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کے قریبی دوست ہیں اور چند ماہ قبل ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ رضاشاہ کی شادی میں شرکت کی تھی ۔