الیکشن کمیشن ، اراکین سینٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جاری ، اعتزاز احسن کے پاس ایک ارب 88 کروڑ سے زائد کے اثاثے‘ دوسرے نمبر پر سینیٹر اعظم سواتی 83 کروڑ 42 لاکھ ‘ تیسرے نمبر پر اسحاق 2 کروڑ 77 لاکھ روپے کا اثاثوں کے مالک ، پرویز رشید کے صرف تیرہ لاکھ مالیت کے اثا ثے، غریب ترین سینیٹر

ہفتہ 23 اپریل 2016 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین سینٹ کی مالی سال 2014-15 ء کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن ایک ارب 88 کروڑ سے زائد کے اثاثے‘ دوسرے نمبر پر سینیٹر اعظم سواتی 83 کروڑ 42 لاکھ ‘ تیسرے نمبر پر وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق 2 کروڑ 77 لاکھ روپے کا اثاثوں سے سرفہرست رہے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اراکین سینیٹ کے گوشواروں کی تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رہنماء اعتزاز احسن نے ایک ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کئے۔ سینیٹر اسحاق ڈار 2 کروڑ 77 لاکھ روپے کی چار گاڑیاں رکھتے ہیں سال 2015 ء میں انہوں نے 35 لاکھ ٹیکس ادا کیے جبکہ ان کی بیرون ملک نہ کوئی جائیداد اور نہ کاروبار ہے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے ایک بار پھر اپنے بیٹے سے 11 کروڑ روپے کے قرض حسنہ لیا۔

سینیٹر رحمن ملک 33 کروڑ روپے کے بیرونی ملک جائیداد ہے۔ ان کی ایک بی ایم ڈبلیو گاری بھی ہے تاہم ٹیکس ادائیگی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ سینیٹر بابر اعوان کے اثاثوں کی مالیت 29 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد ہے ‘ سینیٹر طلحہ محمود 21 کروڑ ‘ سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی کے اثاثوں کی مالیت 8 کرور 94 لاکھ ‘ سینیٹر مشاہد حسین سید 5 کروڑ ‘ جبکہ سینیٹر پرویز رشید نے صرف اور صرف تیرہ لاکھ مالیت کے اثا ثے اہر کیے جو کہ تمام سینیٹر ز میں غریب ترین ہیں۔