نواز شریف نے صورتحال کو ڈی فیوز کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے،عمران خان ، اس کی کوئی اہمیت نہیں، حکومت سنجیدہ ہے تو تمام جماعتو ں کو بیٹھا کر ٹرم آف ریفرنس طے کرنا چاہیے ،یہ لوگ آپس میں باری باریا ں لے رہے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے صورتحال کو ڈی فیوز کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں اگر حکومت سنجیدہ ہے تو انہیں اس معاملے پر تمام جماعتو ں کو بیٹھا کر ٹرم آف ریفرنس طے کرنا چاہیے ، یہ لوگ آپس میں باری باریا ں لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دوسرا خطاب ہمیں نامنظور ہے خطاب میں انہوں نے اپنے داستانیں سنا دی ہیں اصل مسئلہ یہ ہے کہ پیسے کیسے گئے ان پیسوں کا فرانزک آڈٹ ہوگیا تو سب کھل کر سامنے آجائے گا انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے بیان سے وزیراعظم پر دباؤ بڑھ گیا ہے قوم کی کوئی ترقی نہیں ہوئی صرف ترقی شریف خاندان کی ہوئی ہے بینک اکاؤنٹس کی ترقی ہوئی اور جب ان معاملہ کو اٹھاتو پر جمہوریت کوخطرہ ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سیاسی جماعتوں کے اتفاق کے بغیر ٹی او ار چیف جسٹس بھی تسلیم نہیں کرینگے وزیراعظم نے اپنے کمیشن اپنے ٹرم آف ریفرس بنا لئے ہیں بعد میں اعلان کرے گا میں الزامات میں سرخرو ہوا