چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی روانہ،جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ حلف اٹھا لیا،سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب ،جسٹس آصف سعید کھوسہ سے ان سے حلف لیا،پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کا مجاز نہیں ہوں،جسٹس انور ظہیر جمالی وطن واپسی پر ہی بنے گا، جسٹس ثاقب نثار ،چیف جسٹس ترکی دورہ مکمل کرنے بعد حکومتی خط کا جائزہ لیں گے ،رجسٹرار سپریم کورٹ

اتوار 24 اپریل 2016 10:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی 7 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے،سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا عہدے کا حلف اٹھا لیا ،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ان سے حلف لیا،میڈیا رپورٹس مطابق ہفتہ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز صاحبان ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،وکلاء اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی ،سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،سپریم کورٹ کے جج آصف سعید کھوسہ نے ان سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے کے بعد جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی وطن واپسی پر ہی بنے گا میں کمیشن بنانے کا مجاز نہیں ہوں ۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی کے دررہ ترکی کے باعث پاناما لیکس پر کمیشن کا معاملہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہو گیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب محمد عارف کی جانب سے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا ا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ایک ہفتے کے لئے ترکی کے دورے پر ہیں اور وطن واپسی کے بعد حکومتی خط کا جائزہ لیں گے۔