پانامہ لیکس پر کمیشن کا قیام 20 کروڑ عوام کا مطالبہ ہے، جسٹس دوست محمد،کمیشن پر حکومت اور اپوزیشن کا رویہ متوازن نہیں،ٹرم آف ریفرنسز کا دائرہ وسیع ہے،الزام لگانے والا چور ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، گفتگو

اتوار 24 اپریل 2016 10:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس دوست محمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے لئے انکوائری کمیشن پر حکومت اور اپوزیشن کا رویہ متوازن نہیں ہے اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے پانامہ لیکس پر کمیشن کا قیام 20 کروڑ عوام کا مطالبہ ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس دوست محمد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا ہے جمہوریت میں تسلسل نہ ہونے سے نظام مضبوط نہیں ہوسکا انتخابی عمل کا تسلسل چھلنی کا کام کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر تحقیقات کے لئے حکومت اور اپوزیشن کا رویہ درست نہیں ہے اپوزیشن کمیشن بنانے پر پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن کے ٹرم آف ریفرنسز کا دائرہ حکومت نے وسیع کیا ہے الزام لگانے والا اگر چور ہے تو اس کیخلاف بھی تحقیقات ہونی چاہیں پانامہ لیکس پر تحقیقات ہونا بیس کروڑ عوام کا حق ہے جو اس سے کوئی نہیں چھین سکتا