وزیر اعظم کا 2018 ء میں بھر میں زیرو لوڈشیڈنگ کا وعد،اگلے دو سال میں ملک سے چھوٹی موٹی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے، دہشت گردی ختم کرنی ہے تو ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہو گا ،م دھرنوں ، پاکستان کی تباہی اور جھوٹ بولنے کی سیاست نہیں کرتے ہیں، نواز شریف کا کوٹلی ستیاں میں جلسہ عام سے خطاب، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں گزشتہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو نقد رقم چیک تقسیم کئے اور علاقہ مکینوں کے مسائل سنے ، متعدد مسائل کو فوری حل کرنیکی ہدا یت

منگل 26 اپریل 2016 09:41

کوٹلی ستیاں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اپریل۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 2018 ء میں بھر میں زیرو لوڈشیڈنگ کرنے کا وعدہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو سال میں ملک سے چھوٹی موٹی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے ۔ گزشتہ روز کوٹلی ستیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں گزشتہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو نقد رقم چیک تقسیم کئے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ محروم متاثرہ افراد کو آئندہ 24 گھنٹوں میں چیک موصول ہونے چاہئے وزیر اعظم کو علاقے کے مکینوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعظم نے متعدد مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدا یات کیں۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کافی کمی ہوئی ہے اور 2018 تک ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے جبکہ دوسرا چیلنج دہشتگردی کو آئندہ ایک دو سال میں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے تاہم دہشت گردی کے واقعات میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی ختم کرنی ہے تو ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہو گا ملک سے دہشت گردی کی لعنت بھی جلد ختم ہو جائے گی دہشت گردی کے خلاف فوج ، پولیس اور دیگر اداروں کا بے مثال کردار ہے انہوں نے کہا کہ ہم دھرنوں ، پاکستان کی تباہی اور جھوٹ بولنے کی سیاست نہیں کرتے ہیں ۔

2018 کے الیکشن سے پہلے عوام کے پاس آئیں گے اور پوچھیں گے کہ ہم نے وعدے پورے کئے کہ نہیں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات پورے ملک کو ملیں گے بجلی پیداوار کے تین منصوبوں میں قومی خزانے کے 100 ارب روپے بچائے ہیں انہوں نے کوٹلی ستیاں میں ترقی منصوبوں کو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی بڑی سڑک مکمل تعمیر نو ہو گی کہوٹی سے گلیاری تک سڑک کو جلد مکمل کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑی سڑکوں کے منصوبے مسلم لیگ (ن) سے پورے کئے اور آئندہ بھی پورے کرتی رہے گی ۔