پانامہ لیکس تحقیقات کمیشن کے ٹی او آرز پر حکومت ڈٹ گئی، اپوزیشن تنقید برائے تنقید کررہی ہے ٹی او آرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،وفاقی وزیر قانون

بدھ 27 اپریل 2016 09:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس تحقیقات کمیشن کے ٹی او آرز پر حکومت ڈٹ گئی،وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید کررہی ہے ٹی او آرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں زاہد حامد نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے خط لکھ دیا ہے اور اپوزیشن کے تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ٹی او آرز بنائے ہیں اپوزیشن اب نان ایشوز پر شور مچا رہی ہے تنقید برائے تنقید کررہی ہے ٹی او آرز یہی رہین گے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔