آرمی چیف کی شاہ عبداﷲ سے ملاقات ، دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی بارے تبادلہ خیال، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں، شاہ عبد اﷲ ،دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات شراکت داری میں بدل رہے ہیں، اردن کے حکمران اور جنرل راحیل شریف میں اتفاق

بدھ 27 اپریل 2016 09:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن کے حکمران شاہ عبداﷲ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن کے حکمران شاہ عبداﷲ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سلامتی میں تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر بھی گفتگو کی گئی ۔ شاہ عبداﷲ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کی علاقائی استحکام کے لئے کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور اردن کے تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو اب شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔

قبل ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اردن میں شاہ عبداﷲ خصوصی آپریشنز تربیتی مرکز کادورہ کیا اور اردن کی سپیشل آپریشنز فورسز کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف جو ان دنوں اردن کے سرکاری دورے پر ہیں نے شاہ عبداﷲ خصوصی آپریشنز تربیتی مرکز کا دورہ کیا اور وہاں اردن کی خصوصی آپریشنز فورسز کی فیلڈ مشقوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے مشقوں میں شریک نوجوانوں کے اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا اور سپیشل آپریشنز فورسز کی تربیت گاہ میں موجود سہولتوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اردن انسداد دہشت گردی آپریشنز میں ایک دوسرے کے تجربات کا تبادلہ کرتے اور ان سے استفادہ حاصل کرتے رہیں گے۔